Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کا ایٹمی وار پروگرام جاری

تہران ...تہران 5 مزید جوہری وار ہیڈز تیار کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہا ہے۔ یہ تعداد عالمی برادری کے اندازوں سے کہیں زیادہ بتائی جاتی ہے۔ ایران کے اندر سے لیک ہونے والی خفیہ معلومات میں ایران کے متنازع جوہری پروگرام کے حوالے سے یہ انتہائی خطرناک تفصیلات ہیں۔ رواں سال اسرائیل نے بھی ایران کے جوہری پروگرام کے تسلسل کے حوالے سے بعض دستاویز سامنے لائی تھیں جن میں تہران کے دسیوں خفیہ جوہری منصوبوں کا پتا چلایا گیا تھا۔خفیہ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2003 کی نسبت ایران زیادہ تیزی کے ساتھ جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔ ایران نے جوہری وار ہیڈز کی تیاری کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچہ بھی بچھا دیا ہے۔ دفاع جمہوریت فاﺅنڈیشن اور بین الاقوامی سلامتی انسٹیٹیوٹ کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کم سے کم 5 جوہری وار ہیڈز تیار کر رہا ہے۔ کچھ عرصہ پیشتر بھی اس گروپ کی طرف سے ایران کی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے خطرناک اعداد وشمار جاری کئے گئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں ایران کے جوہری ہتھیاروں اور ایٹمی پروگرام کے خطرے کو کم سے کم ظاہر کیا گیا تھا۔
 

شیئر: