Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طیارے کا پائلٹ کاک پٹ میں سو گیا

سڈنی .... آسٹریلیا میں چھوٹا مال بردار طیارہ دوران پرواز پائلٹ کے کاک پٹ میں ہی سوجانے سے منزل مقصود سے 46 کلومیٹر آگے نکل گیا۔وورٹیکس ایئر کا پائپر پی اے۔31 نامی یہ طیارہ ڈیون پورٹ سے کنگ آئی لینڈ جا رہا تھا ۔ اس میں صرف ایک ہی شخص سوار تھا جو اسے چلا رہا تھا۔پائلٹ کے سو جانے سے یہ کنگ آئی لینڈ میں اپنی منزل سے 46 کلو میٹر آگے نکل گیا ۔ پائلٹ نے بیدار ہو جانے پر اسے واپس لاکر بحفاظت اتار لیا۔کمپنی حکام کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پائلٹ کی آنکھ کیسے کھلی۔آسٹریلیا میں شہری ہوابازی کے محکمہ کے حکام نے اس واقعہ کو سنگین قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے ۔ محکمہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکام متعلقہ پائلٹ سے پوچھ گچھ کے ساتھ اس بات کی تحقیقات بھی کریں گے کہ پائلٹ کو پرواز سے قبل مناسب آرام کا موقع کیوں نہیں دیا گیا۔
 

شیئر: