Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹاپا بہت سے خطرناک امراض کا سبب بنتا ہے

بیلی فیٹ سے جان چھڑانا بہت ضروری ہے  . محض اس لیے نہیں کہ یہ آپ کو بد نما بناتی ہے اور اعتماد میں کمی کا سبب بنتی ہے بلکہ یہ آپکی صحت کے لیےبھی نقصان دہ ہے .  جسم پر اضافی چربی ہائی بلڈ پریشر ، ذیابیطس ،  ڈیمینشیا اور جگر کے امراض کا خطرہ بڑھا دیتی ہے .  2004 میں ذیابیطس کیئر  کی ایک رپورٹ کے مطابق  پیٹ پر موجود اضافی چربی کا ذیابیطس  ٹائپ 2  سے گہرا تعلق ہے . 
2008 میں انٹرنیشنل جرنل  آف کلینیکل پریکٹس  میں شائع ہونے والی رپورٹ  بھی موٹاپا  اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے درمیان تعلق واضح کرتی ہے . 
2016 میں  شائع ہونے والی ذیابیطس کیئررپورٹ  میں بھی  پیٹ کی اضافی چربی اور موٹاپا کو امراض قلب اور  گردوں کے امراض کا سبب قراردیا گیا ہے .  
2014 میں جرنل آف امریکن کالج آف کارڈیولوجی  میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق  پیٹ کے گرد اضافی چربی  باقی تمام جسم پر موجود چربی کے مقابلے میں  زیادہ بلڈ پریشر بڑھانے کا سبب بنتی ہے .  نہ صرف امراض قلب بلکہ یہ نیند میں خلل ، ڈیمینشیا  ، ایلزائمر اور لو برین والیم   کا سبب بھی بنتی ہے .    لہذا بیلی فیٹ  کو کنٹرول کرنا بہت اہم ہے . صحت مند رہنے اور خطرناک امراض سےبچنے کے لیے فٹ رہنے کی اہمیت اپنی جگہ مقدم ہے . 
 

شیئر: