Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں بدترین خشک سالی

 
کابل۔۔۔افغانستان میں حالیہ بد ترین خشک سالی کے نتیجے میں ہزاروں افغان شہریوں کو داخلی سطح پر بے گھری اور بھوک کا سامنا ہے۔ایک رپورٹ میں اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف نے کہاکہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے بیشتر افغان خاندان جہیز کے بدلے بچوں کی شادیاں کرنے پر مجبور ہیں۔یونیسف کے مطابق رواں برس جولائی اور اکتوبر کے درمیان ہرات اور باغدیس کے صوبوں میں 161بچوں کی ایسی منگنیاں یا شادیاں رجسٹر کی گئیں۔ 
 

شیئر: