Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدیہ منصوبے میں سعودی 53 فیصد

ریاض.... القدیہ انویسٹمنٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کے ملازمین کی تعداد 100 تک پہنچ گئی۔ ان میں 12 سعودی خواتین اور 41 حضرات ہیں۔ تعلقات عامہ کی ڈائریکٹر سعودی خاتون آیت البخاری کو بنایا گیا ہے جو القدیہ منصوبے سے متعلق معلومات پیش کریں گی۔ ان کے ہمراہ باقاعدہ معاون ٹیم ہوگی۔ القدیہ کے پہلے حصے کا افتتاح 2022 ءمیں کیا جائے گا۔ کمپنی کے مجموعی کارکنان میں سعودیوں کا تناسب 53 فیصد ہے۔ القدیہ 2020 ءتک دسویوں ہزار افراد کو روزگار فراہم کریگی۔ منصوبہ 2035ءمیں مکمل ہوگا۔ 
 

شیئر: