Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حلب میں کیمیائی حملے کے شواہد مٹائے تو ذمہ دار روس ہو گا، امریکہ

    واشنگٹن۔۔۔امریکی وزارت دفاع پینٹا گون نے خبردار کیا ہے کہ شام کے حلب شہر میں حالیہ کیمیائی حملے کے شواہد مٹائے گئے تو اس کا ذمہ دار روس ہوگا۔ امریکہ نے کیمیائی حملے سے متاثرہ علاقے تک عالمی معائنہ کاروں کو رسائی دینے کا بھی مطالبہ کیا۔کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میںبتایا گیا کہ حلب میں مبینہ کیمیائی حملہ کیا گیا ۔100افراد متاثر ہوئے ۔تنظیم نے اس کارروائی کی ذمہ داری اسد رجیم، اسکے حلیف روس اور اپوزیشن گروپوں پر عاید کی ہے۔کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی روک تھام کے لیے سرگرم تنظیم نے شامی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کیمیائی حملے کی تحقیقات کے لیے تحقیق کاروں کو جائے وقوعہ تک جانے کی اجازت دے تاکہ وہاں سے شواہد جمع کیے جاسکیں۔پینٹا گون کے ترجمان شون نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ روس اور اسد رجیم حلب میں تازہ کیمیائی حملے کے شواہد مٹا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ روس اور اسد رجیم کیمیائی حملے کے شواہد مٹانے کی بجائے معائنہ کاروں کو متاثرہ علاقے تک جانے کی رسائی دے تاکہ واقعہ کی منصفانہ تحقیقات کرائی جاسکیں۔

شیئر: