Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناروے میں شدید ترین سردی

    اوسلو۔۔۔دنیا بھر کی طرح ناروے میں بھی جاڑا آگیا ہے ۔ایسے ایسے انوکھے نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں کہ لوگ ان کے سحر میں جکڑے دکھائی دیتے ہیں۔ناروے کے قدرتی حسن سے مالا مال دلکش علاقے برف میں تبدیل ہوگئے ہیں۔دریااورارد گرد موجود پائین ٹریزاورپودوں سمیت ارد گرد کا علاقہ برف کی سفید چادراوڑھے دکھائی د یئے۔ونڈر لینڈ کا نظارہ پیش کرتا یہ تمام علاقہ اپنی دلکشی کے باعث سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز بنا ہوا ہے۔برف باری سے درخت ، پہاڑ، سڑکیں ،پل، پھول ، ٹہنیاں اور چھتیں ہر جانب برف کی موٹی تہہ جمی دکھائی دیتی ہے۔

شیئر: