Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کیخلاف ٹھوس ثبوت نہیں، میٹس

واشنگٹن .... امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے تعلقات قدیم بھی ہیں اور اہم بھی۔ ان میں بگاڑ غلط ہوگا۔ انہوں نے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات پر امریکی سینیٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق وڈیو کا ترجمہ انہوں نے دیکھا ہے۔ اس مسئلے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تعلق کی بابت محکمہ خفیہ کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت نہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ شراکت بیحد اہم ہے۔

شیئر: