Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرامکو :جازان میں قہوہ کی کاشت

جازان ... سعودی آرامکو جازان کے پہاڑی علاقے میں قہوے کی کاشت کرائیگی۔ آرامکو نے جازان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی شراکت سے قہوے کی کاشت کا پروگرام تیار کرلیا۔ گورنر شہزادہ محمد بن ناصر اور ان کے نائب شہزادہ محمد بن عبدالعزیز اس پروگرام کی سرپرستی کرینگے۔ گورنر کا کہنا ہے کہ الدایر ،بنی مالک، العیدابی، فیفا، العارضہ اور الریث کمشنریوں میں قہوے کی کاشت کے معاہدے بیحد اہم ہیں۔ انکی بدولت جازان کے لڑکوں اور لڑکیوں کو روزگار کے مواقع مہیا ہونگے۔ قہوے کے 3لاکھ پودے کاشت کئے جائیں گے۔ 3 برس کے دوران ایک ہزار کاشتکاروں کو ٹریننگ دی جائیگی۔ جازان میں سلائی اور کڑھائی کا سینٹر کھولا جائیگا۔ 
 

شیئر: