Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا کے صدر نے مقبولیت کھودی

سیول ...جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان کی مقبولیت کی شرح پہلی مرتبہ 50فیصد سے کم ہوئی ہے۔ سروے کے مطابق اقتصادی مشکلات زیادہ ہیں۔ شمالی کوریا کے ساتھ مفاہمت کے تیز سلسلے پر خدشات میں اضافہ ہورہا ہے۔مئی میںکو رین صدر کی مقبولیت 80فیصد کے قریب تھی،جو تمام جنوبی کوریائی صدور کے اقتدار کے پہلے برس میں سب سے زیادہ شرح ہے۔اس وقت شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے تاریخی سربراہی ملاقات ہوئی تھی۔ یہ اس ہفتے سروے میں 48.8فیصد تک آگئی۔ سروے میں1508افراد کی رائے لی گئی۔یہ نویں ہفتے میں مقبولیت میں کمی کا رجحان ہے۔سروے میں مزید کہا گیا کہ اقتصادی بحالی کی توقعات کم ہوئی ہیںکیونکہ بے روزگاری اور سرمایہ کاری جیسے اقتصادی اشارئے بدستور کم ہیں۔

شیئر: