Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب، یمن کو 368 ملین ڈالر کی اضافی اقتصادی امداد فراہم کرے گا

گرانٹ سعودی پروگرام برائے ترقی و تعمیر نو یمن کے ذریعے دی جائے گی۔ (فائل فوٹو)
سعودی عرب نے یمن کو 368 ملین ڈالر کی اضافی اقتصادی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا’ یہ گرانٹ سعودی پروگرام برائے ترقی و تعمیر نو یمن کے ذریعے دی جائے گی۔ 
بیان میں کہا گیا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے یمنی عوام کی امداد کے لیے  سفارش کو منظور کر لیا ہے۔
 یمنی صدارتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد محمد العلیمی نے یمنی عوام کو درپیش شدید مالی مشکلات کے حوالے سے امداد کی درخواست کی تھی۔
ایوان شاہی سےجاری احکامات میں کہا گیا کہ اضافی امداد 1.38 ریال ( 368 ملین ڈالر) یمن کی تعمیر نو پروگرام کے لیے منظور کیے گئے۔
مملکت کی قیادت یمنی بھائیوں کی معاشی مشکلات کو کم کرنے، امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے ہمیشہ سے کوشاں ہے۔
یہ امداد حکومتی بجٹ میں معاونت، پٹرولیم مصنوعات میں تعاون اور عدن میں شہزادہ محمد بن سلمان ہسپتال کا آپریشنل بجٹ کو پورا کرے گی تاکہ یمنی حکومت کی اقتصادی اصلاحات کو تقویت ملے۔

 

شیئر: