Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تمام ای میلز محفوظ ہیں،ایوانکا ٹرمپ

واشنگٹن....امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے نجی ای میل اکاونٹ کو استعمال کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا موازنہ سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے نجی ای میل سرور سے نہیں کیا جاسکتا۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ میری تمام ای میل موجود اور محفوظ ہیں ان میں سے کسی کو ڈیلیٹ نہیں کیا گیا ۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ ایوانکا ٹرمپ نے گزشتہ برس اپنے ذاتی ای میل اکاونٹ سے وائٹ ہاس کے ساتھیوں، کابینہ اراکین اور اپنے معاون کو حکومتی کاموں سے متعلق سیکڑوں ای میل کیں، ان میں سے متعدد پبلک ریکارڈ قوانین کے خلاف ہے۔ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ ذاتی ای میل اکانٹ کے استعمال میں کوئی پابندی نہیں، حتی کہ ہمیں یہ ہدایات ہیں کہ اگر اپنے ذاتی اکانٹ پر حکومتی امور سے متعلق کوئی ای میل موصول ہوتی ہے تو آپ اسے اپنے حکومتی اکاونٹ پر فارورڈ کریں تاکہ وہ محفوظ رہ سکے۔

شیئر: