Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوشش ہوتی ہے کہ کوئی سوالی خالی ہاتھ نہ جائے، چیئرمین رحمت ٹرسٹ

مکہ مکرمہ ....خدمت خلق محبت الٰہی کا  تقاضا ،ایمان کی  روح اوردنیا وآخرت کی کامیابی کا  ذریعہ ہے۔ کوشش ہوتی ہے کہ کوئی سوالی ٹرسٹ کے دفتر سے  خالی ہاتھ نہ جائے۔  یہ باتیں کراچی کے ممتاز سماجی رہنما اور  رحمت  ویلفیئر ٹرسٹ  کے بانی و  چیئرمین رحمت بھائی نے  عمرہ   و زیارت مسجد نبوی شریف کے  بعد وطن روانگی سے قبل اردو نیوز سے گفتگو میں کہی۔  ا نہوں نے کہا کہ  رضائے الہٰی کے حصول اورخدمت خلق کے  جذبہ  کے تحت 1997میں  ٹرسٹ کی بنیاد رکھی تھی۔ ہمارے پیش نظرضرورت منداور مستحق لوگوں کی   بلاتفریق خدمت ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے  کہاکہ ہم صرف مالی اعانت ہی  نہیں کرتے بلکہ کفالت کرنا ،تعلیم دینا ،ہنر سکھانا ،علمی  سرپرستی کرنا  اور دکھ درد میں شریک ہونا  ہے ۔ اسی طرح مستحق خاندانوں میں راشن کی تقسیم ، مستحق بچیوں کی شادی، صحت کی سہولتوں کی   فراہمی جیسے کاموں میںکم  وسائل کے باوجود اخلاص کے ساتھ  مصروف ہیں۔ 

شیئر: