Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ٹرمپ کا ایک اور یو ٹرن

  واشنگٹن ...امریکی صدر  ٹرمپ نے کہا ہے کہ جی 20 اجلاس میں روسی ہم منصب پوٹین سے ملاقات ممکن ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ روسی صدر سے ملاقات کا ایک اچھا موقع ہے۔ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ٹوئٹر پر بیان میں یوکرینی بحریہ کے جہازوں کے خلاف روسی کارروائی کے تناظر میں کہا تھا کہ وہ جی 20کے موقع پر پو ٹین سے ملاقات منسوخ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ملاقات کرنے یا منسو خی کے فیصلے کو سلامتی کے مشیروں کی حتمی رپورٹ سے مشروط کیا تھا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جیسے ہی یوکرینی معاملہ حل ہوتا ہے پوٹین سے بامعنی مذاکرات آگے بڑھ سکتے ہیں۔

شیئر: