Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راہول گاندھی پھر تلنگانہ کا دورہ کرینگے

 حیدرآباد.... صدر کانگریس راہول گاندھی تلنگانہ میں انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر دوسرے دور میں 3اور5دسمبر کو ریاست کا دورہ کریں گے۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے یہ بات بتائی ۔ مہم کے دوسرے حصہ میں صدر کانگریس گدوال ‘کریم نگر ‘ میدک اور نلگنڈہ اضلاع میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ 5دسمبر کو انتخابی مہم کے آخری دن وہ شام تک روڈ شو میں حصہ لیں گے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے لیڈر ان کے دورہ کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ سمجھا جاتا ہے کہ 28اور29نومبر کو ریاست کے اپنے دو روزہ کامیاب دورہ اور بہتر عوامی ردعمل کے پیش نظر صدر کانگریس نے دوبارہ ریاست کے دورہ کا فیصلہ کیا ہے۔
 

شیئر: