Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیشنل جیوگرافی فوٹو گرافی مقابلے کیلئے حیرت انگیز تصویریں

لندن .... نیشنل جیوگرافک والوں نے ہر سال کی طرح امسال بھی فوٹو گرافی کے مقابلے کا اہتمام کیا۔ مقابلے کے نتائج کا اعلان سال رواں کے آخری دنوں میں یا آئندہ سال کے ابتدائی دنوں میں ہوگا مگر اس حوالے سے جو تصاویر جاری ہوئی ہیں یا مقابلے میں بھیجی گئی ہیں وہ انتہائی خوبصورت اور دیدہ زیب ہیں۔ آنے والی تصاویر میں پہاڑوں ، ریچھ کے خوبصور ت بچوں کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ واضح ہو کہ نیشنل جیوگرافی کی جانب سے ہونے والا یہ فوٹو گرافی کا مقابلہ دنیا بھر کا اہم ترین فوٹو مقابلہ سمجھا جاتا ہے۔ ان مقابلوں میں کامیابی کا تمغہ ایسی تصویرو ںکو دیا جاتا ہے جسے دیکھ کر انسان کا منہ کھلے کا کھلا رہ جائے۔ یعنی وہ پوری طرح سے حیرانی کا شکار ہے۔ اب نیشنل جیوگرافک والوں کی اجازت کے بعد 10تصاویر جاری کی گئی ہیں جن میں یونان میں گرمی کے دنوں میں کرکڑتی ہوئی بجلی کی تصویر بھی شامل ہے جبکہ ویران اور سنسان پڑے ہوئے پہاڑ کی تصویر رات کو اتاری گئی ہے او ریہ آسٹریلیا میں واقع ہے۔ 
 

شیئر: