Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق امریکی صدر جارج بش سینیئرچل بسے

واشنگٹن... سابق امریکی صدر جارج بش سینیئر طویل علالت کے بعد ہوسٹن میں چل بسے۔ان کی عمر94 سال برس تھی۔ گزشتہ کئی برس سے مسلسل صحت کے مسائل کا شکار تھے۔ 1988 سے 1992 تک امر یکہ کے صدر رہے ۔رونالڈ ریگن کے دور صدارت میں نائب صدر کی ذمہ داریاں نبھائیں ۔ 1988 میں امر یکہ کے 41 ویں صدر منتخب ہوئے۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کے سفیر، امریکی سفیر برائے چین اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر بھی رہے۔ان کے دور اقتدار میں امریکی خارجہ پالیسی پر توجہ دی گئی، یہ وہ دور تھا جب مشرقی یورپ میں کمیونزم کا خاتمہ ہورہا تھا۔ سابق سوویت یونین بھی اسی دور میں ٹوٹا۔1990 میںپہلی عراق جنگ میں کویت پر قبضے کو ختم کرانے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔
 

شیئر: