Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین نے مسئلہ کشمیر پر پھر ثالثی کی پیشکش کردی

  بیجنگ ... چین نے کرتار پور کوریڈور کو کھولنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک و ہند کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کو دہرایا ہے۔ چین خطے میں امن کے قیام کے لئے مسئلہ کشمیر کی وکالت کرتا آیا ہے اور کرتا رہے گا ۔ چینی و زارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سکھ برادری سے وابستہ لوگوں کے لئے کرتار پور کوریڈور کھولنا اچھا اقدام ہے ۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی بحال ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین دونوں ملکوںکے مابین قر یبی تعلقات کا خواہاں ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سابقہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ چینی وزیر خارجہ یانگ ژی پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ پاکستان کو ہند کے ساتھ دوبارہ مذاکراتی عمل شروع کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ بیان میں کہا گیا کہ خطے میں دیرپا امن چاہتے ہیں ۔ اس لئے دونوں ملکوں کو ایک میز پر لانے کے لئے چین کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دیگر مسائل کے ساتھ تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے بھی راہیں ہموار ہو سکے ۔ 

شیئر: