Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں گزرے ماہ و سال کی یادیں آج بھی تازہ ہیں ، چوہدری شوکت

*** ارسلان ہاشمی۔جدہ***
 قونصلیٹ میں سابق  ویلفیئر قونصلر چوہدری شوکت نے کہا ہے کہ مملکت میں گزرے برسوں کی  یادیں آج بھی ذہن میں تازہ ہیں ۔ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی سے   جتنا خلوص ملا اس کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔  عمرہ کی  ادائیگی کے   بعد چوہدری اکرم کی جانب سے  اپنے اعزاز میں  منعقدہ تقریب سے خطاب کرر ہے تھے جس میں  قدیر ملک،  چوہدری  ریاض گھمن ،  پاکستان   انٹر نیشنل اسکول العزیزیہ کے مینجمنٹ کمیٹی کے   چیئر مین افضل گوندل ، ملک محی الدین ،  ڈاکٹر امجد ،   شریف  زمان ، مسعود پوری کے  علاوہ کمیونٹی کے چیدہ چیدہ افراد نے شرکت کی جن میں خمیس    مشیط اور  دیگر شہروں میں  رہنے والے  افراد بھی شامل تھے ۔  سابق   ویلفیئر قونصلر  چوہدری شوکت نے مزید کہا کہ اگرچہ مجھے مملکت سے گئے   ہوئے 10 برس سے   زائد کا عرصہ گزر چکا ہے   اس  دوران میں نے مسقط میں بھی  خدمات  انجام دیں تاہم جو  وقت سعودی عرب میں گزرا اس کی  یادوں کی  خوشبو آج بھی دل  و دماغ کو   معطر کئے ہوئے ہیں ۔ یہاں مقیم  ہم  وطنوں سے ہمیشہ خلوص ملا ۔  انہو ںنے ہر  موقع پر  قونصلیٹ کے ساتھ  بھرپور تعاون کی جس کی  وجہ سے  قونصلیٹ کے اہلکار بھی کامیاب رہے ۔ کمیونٹی کا تعاون ہی ہوتا ہے جس کے باعث  سفارتکار  اپنے مشن میں کامیاب ہوتے ہیں ۔ مجھے یہ کہتے ہوئے بے حد خوشی ہے کہ مملکت میں ہم وطنوں سے   ہمیشہ قونصلیٹ اور  خاص کر کمیونٹی  ویلفیئر سیکشن کے ساتھ  بھرپور تعاون کیا جس کی  وجہ سے  قونصلیٹ کو بھی کامیابی ملی ۔ قبل ازیں  تقریب میں  شریک  افراد نے چوہدری  شوکت کو  مثالی افسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہو ںنے اپنے  دور قیام میں کمیونٹی کی مثالی خدمت کی جس کی وجہ سے 10 برس گزر جانے کے باوجود آج بھی لوگ انکے کارہائے نمایاں کو یاد کرتے  ہوئے  ان سے ملنے کیلئے تمام مصروفیات کو چھوڑ کر مختلف شہروں سے یہاں پہنچے ہیں ۔ تقریب کے  میزبان چوہدری اکرم نے مہمان خصوصی کاچوہدری شوکت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہو ںنے اپنے قیمتی وقت میں سے ہمیں چند ساعات دے کر ماضی کی  یادوں کو ایک  بار پھرہمارے  درمیان تازہ کر دیا۔  ہماری دعا ہے کہ ان جیسے  افسرجدہ  قونصلیٹ میں آئیں تاکہ کمیونٹی کی  خدمت بہتر انداز میں  ہو سکے ۔ 
 

شیئر: