Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مطاف میں معذوروں کیلئے کیا ہے؟

مکہ مکرمہ...مسجد الحرام کی انتظامیہ نے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر تاریخ میں پہلی بار مطاف2گھنٹے تک معذوروں کیلئے مخصوص کردیا۔ ہوٹلوں اور سیاحتی کمپنیوں کو اس سہولت سے آگاہ کردیا گیا۔ اب تک سمعی، بصری اور جسمانی معذوری میں مبتلا افراد کیلئے ”معذوروں“ کی تعبیر استعمال کی جارہی تھی۔ حرم انتظامیہ نے ان کے لئے ایک نئی تعبیر ”اصحاب القدرات الخاصہ“ ایجاد کی ہے۔ اس کا مفہوم ”مخصوص صلاحیتیں رکھنے والے لوگ“ ہے۔حرم انتظامیہ کی سوچ یہ ہے کہ ان میں سے ہر ایک قوت ارادی اور عالی ہمتی کی روشن مثال ہوتا ہے۔ یہاں جمعہ اور عیدین کے خطبات کا اشاراتی زبان میں ترجمے کی سہولت مہیا ہے۔ حرم شریف کے دروازوں سے داخل ہونے اور نکلنے کیلئے وہیل چیئر کی راہداریاں بنائی گئی ہیں۔ نابیناﺅں کیلئے بریل سسٹم پر قرآن کریم اور دینی کتابیں مہیا ہیں۔ طواف اور سعی کیلئے مفت الیکٹرانک وہیل چیئرز بھی فراہم کی جارہی ہیں۔
 

شیئر: