Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کبڈی ٹورنامنٹ میں شیر پنجاب نے فائنل جیت لیا

 
فیصل آباد: فیصل آباد میں کھیلے گئے کبڈی کپ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں ایک دوسرے سے پوائنٹ لینے کیلئے کھلاڑیوں نے اپنا ہر حربہ اور داو پیچ آزمائے جس کے بعد شیر پنجاب کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر لی، فتح کے بعد کھلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی جشن بھی منایا۔اقبال ا سٹیڈیم فیصل آباد میں ہونیوالے دوسرے گورونانک دیو جی کبڈی ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے آنے والے نامور کھلاڑیوں کو 6 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل مقابلے میں شیر پنجاب اور آزاد کبڈی کلب کے کھلاڑی آمنے سامنے تھے۔کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پوائنٹ لینے کے لیے ریڈر اور ا سٹاپرز کے درمیان طاقت اور زور آزمائی کے ساتھ ساتھ داو پیچ بھی لگانے پڑتے ہیں۔ شائقین سے بھرے گراونڈ میں اچھا کھیل پیش کرنے والے کبڈرز نے خوب داد سمیٹی۔فائنل کے مہمان خصوصی آر پی او فیصل آباد غلام محمود ڈوگر تھے اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پنجاب کے روایتی کھیل دلوں میں گھر کئے ہوئے ہیں، ایسے ایونٹس کا انعقاد تسلسل سے ہوتا رہناچاہیے۔ فائنل کے آخر میں تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا اورشیر پنجاب کے کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں کار اورموٹر سائیکلوں سمیت ٹرافیاں اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں
 

شیئر: