Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرا انتقال نہیں ہوا

ابوجہ....نائیجریا کے صدر محمد بخاری نے اپنے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہوں کی تردید کی ہے۔ خبروں میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ نائیجریا کے صدر انتقال کرگئے ان کی جگہ کسی اور کو ملک کا صدر بنا دیا گیا ۔ وضاحتی بیان میں محمد بخاری نے کہا کہ میرا انتقال نہیں ہوا ،جلداپنی سالگرہ مناوں گا ۔ سوشل میڈیا پر ایسی خبریں گردش کر رہی تھیں کہ نائیجریا کے صدر محمدبخاری کا انتقال کر گئے ۔ سوڈانی باشندے ’جبرئیل‘ کو ان کی جگہ ملک کا نیا صدر بنا دیا گیا ۔ واضح رہے محمد بخاری آئندہ برس فروری میں ہونے والے الیکشن میں دوبارہ صدارتی امیدوار ہوں گے۔
 

شیئر: