Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابوظبی ٹیسٹ:نیوزی لینڈ کے 274 رنز،پاکستان نے3 / 139رنزبنا لئے

  ابوظبی:ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اورآخری میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ کی ٹیم 274رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔بلال آصف نے شاندار اسپن بولنگ کے ذریعے5وکٹیں حاصل کیں۔کپتان کین ولیمسن کی 89رنز کی خوبصورت اننگز کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین واٹلنگ نے 77رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ یاسر شاہ نے 3 جبکہ شاہین آفریدی اور حسن علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ پاکستان نے پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 2 سال بعد ٹیم کا حصہ بننے والے محمد حفیظ بغیر 4گیندیں کھیل کر کوئی رن بنائے بغیرپویلین لوٹ گئے۔ انہیں ٹرینٹ بولٹ نے ساوتھی کے ہاتھوں کیچ آوٹ کر دیا۔ نیوزی لینڈ کو دوسری وکٹ کیلئے بھی زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور ٹرینٹ بولٹ نے اپنی ٹیم کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے دوسرے اوپنر امام الحق کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔امام الحق نے 2چوکوں کی مددسے 9رنز بنائے۔17رنز پر دونوں اوپنرز کے پویلین لوٹنے کے بعد اظہر علی کا ساتھ دینے حارث سہیل آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 85رنز تک پہنچا دیا لیکن ٹم ساوتھی نے 34رنز بنانے والے حارث کو  وکٹ کیپر کی مدد سے آوٹ کردیا۔ اس کے بعد اسد شفیق اور اظہر علی نے سنبھل کر بیٹنگ کی اور ٹیم کی سب سے تجربہ کار جوڑی نے میچ کے دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان کی مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔ پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے ، نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید 135رنز درکار ہیں ۔ اظہرعلی نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور 62رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ اسد شفیق 26رنزبنا کر ان کے ساتھ ہیں۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: