Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 15 پناہ گزین ہلاک

طرابلس... لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے 15 پناہ گزین ہلاک ہوگئے۔ متعدد لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ کشتی پر 25 افراد سوار تھے ان میں سے کئی افراد12 دن تک بھوکے پیاسے رہنے سے بھی ہلاک ہوچکے تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پناہ گزین لیبیا کے شہر صبراتہ سے یورپ تک پہنچنا چاہتے تھے۔لیبیا میں متعدد ایسے گروپ سرگرم ہیں، جو لوگوںکو غیرقانونی طریقے سے یورپ بھیجتے ہیں۔گذشتہ سال بحیرہ روم میں یورپ جانے کی کوشش میں پناہ گزینوں کی 3 کشتیاں ڈوب جانے کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔

شیئر: