Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک حادثے میں ڈرائیور جاں بحق ، 5 زخمی

حفر الباطن۔۔۔ خواتین اساتذہ کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ 5 مسافر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں 4 خواتین اور ایک مرد شامل ہے ۔ حادثہ حفر الباطن سے قریب الارطاویہ کمشنری میں پیش آیا ۔ خواتین اساتذہ کو لے جانے والی منی وین سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وین ڈرائیور جاں بحق ہو گیا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال الاحمر کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ جاںبحق ہونے والے وین ڈرائیور کی نعش کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔ شہری دفاع کے ریجنل ترجمان کا کہنا تھا کہ حادثے کاشکار ہونے والی منی وین روڈ سے نکل کر الٹ گئی جس کی وجہ سے زخمی خواتین کو وین کے دروازے کاٹ کر نکالا گیا ۔ 

شیئر: