Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی سوشل میڈیا پر دنیا کے مقبول لیڈر

نئی دہلی ۔۔۔ وزیراعظم نریند مودی سوشل میڈیا پر بھی دنیا کے سب سے مشہور رہنما ہیں۔ وہ ان دنوں انسٹاگرام پر دنیا بھر کے تمام لیڈروں سے زیادہ مقبولیت حاصل کررہے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق انسٹا گرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 148لاکھ ہے۔اسی طرح فیس بک اور ٹویٹر پر بھی ہندوستانی وزیراعظم کافی مقبول ہیں فیس بک پر انکے چاہنے والوں کی تعداد 4کروڑ سے زیادہ ہے جبکہ ٹویٹر پر 4کروڑ30لاکھ ان کے فین ہیں۔انسٹا گرام میں وزیراعظم مودی کے بعد دوسرا نمبر انڈونیشیا کے صدر کا ہے جن کے فالوورز کی تعداد 120لاکھ ہے۔تیسرے نمبر پر امریکی صدر ٹرمپ ہیں۔
 
 

شیئر: