Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

17لاکھ عمرہ ویزے ،سب سے زیادہ پاکستانی

مکہ مکرمہ ۔۔۔ وزارت حج و عمرہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا ہے کہ نئے عمرہ موسم کے 13ویں ہفتے تک 17لاکھ 23 ہزار 749عمرہ ویزے جاری کئے گئے۔ ان میں سے 13لاکھ48ہزار161معتمر مملکت آچکے ہیں۔ 3لاکھ18ہزار210مملکت میں موجود ہیں۔ 2لاکھ24ہزار95مکہ مکرمہ اور 94ہزار115مدینہ منورہ میں ہیں۔10لاکھ29ہزار951 مملکت سے رخصت ہوچکے۔ معتمرین میں پاکستانی اول، انڈونیشی دوسرے اور ہندوستانی تیسرے نمبر پر ہیں۔ 

شیئر: