Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکسمبرگ میں پبلک ٹرانسپورٹ پر مفت سفر

لگسمبر گ سٹی۔۔۔ یورپی ملک لکسمبرگ کی حکومت نے شہریوں کے  لئے آئندہ سال سے ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ کو مفت کرنے کا اعلان کردیا۔ آئندہ سال موسم ِ گرما سے ٹرین، بسوں اور ٹرامز میں شہری بغیر کرائے کے سفر کرسکیں گے، اس اقدام کا مقصد ٹریفک کے اڑدھام  سے جان چھڑا کر ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانا ہے۔لکسمبرگ آبادی کے لحاظ سے چھوٹا  ملک ہے تاہم اس کا شمار یورپی یونین کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے،   یہاں ہر ایک ہزار افراد میں سے 662 افراد کے پاس اپنی گاڑیاں ہیں جس سے سڑکوں پر ٹریفک جام رہتا ہے اور ایندھن کے استعمال سے ماحول بھی آلودہ ہوتا ہے جب کہ قریباً 2 لاکھ افراد پڑوسی ممالک، فرانس، جرمنی، بیلجیم وغیرہ سے روزانہ  لیکسمبرگ  میں ملازمت کے غرض سے داخل ہوتے ہیں۔

شیئر: