Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈ کپ:عماد بٹ پر پابندی کا فیصلہ تعصب سے بھرپور ہے

  بھونیشور: ہاکی ورلڈ کپ میں شریک پاکستانی ٹیم کے منیجر اور چیف کوچ حسن سردار نے نائب کپتان عماد بٹ کے خلاف فیصلے کو متعصب قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے جج نے انصاف کے بجائے تعصب سے کام لیا ۔ اپنے وڈیو پیغام میں حسن سردار کا کہنا ہے کہ عماد بٹ کے خلاف فیصلہ ڈچ جج نے دیا ہے جو بخوبی جانتا ہے کہ پاکستان اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان 9 دسمبر کو شیڈول میچ"کرو یا مرو" والا ہے۔گرین شرٹس کی طاقت کو کم کرنے کیلئے ڈچ ریفری نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا ہے۔حسن سردار نے کہا کہ ملائیشیا کے خلاف میچ کے بعد بھی ہمیں عماد بٹ پر کسی پابندی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔ 1-1گول سے برابر رہنے والے اس میچ کے دوران عماد بٹ نے کوئی ڈیش نہیں کیا جس کی وجہ سے امپائر نے کوئی کارڈ نہیں دکھایا اور نہ ہی اس طرح کا کوئی اور فاول دیا جو ایسی کسی پابندی کی وجہ بن سکتا۔ ٹیم منیجر نے کہا کہ آج کی ماڈرن ہاکی میں میچ کے دوران 25 کیمرے ہوتے ہیں، مقابلے کی وڈیو دیکھ کر بھی اندازہ ہوگیا ہے کہ امپائر نے نہ کوئی پنالٹی کارنر دیا ہے اور نہ ہی کوئی کارڈ دکھایا ہے۔ عماد بٹ کو ایک میچ کی پابندی کے فیصلے کے خلاف اپیل کر دی ہے ، امید ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہی آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کپتان رضوان سینیئر کے پاوں کی انگلی کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہونا ہمارے لئے بڑا جھٹکا ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تبصرے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردونیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: