Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اربعین جھیل کی تزئین و آرائش کےلئے سروے

جدہ ۔۔۔ ریجنل بلدیہ کی جانب سے بلد کے علاقے اربعین جھیل کی تزئین و آرائش کے حوالے سے سروے مہم شروع کی گئی ہے ۔ مکہ اخبار کے مطابق وزارت بلدیات نے اپنی ویب سائٹ پر ایک سروے جاری کیاہے جس میں شہریوں اور مقیمین سے رائے لی جارہی ہے کہ شہر کے قدیم علاقے میں اربعین جھیل اور اسکے اطراف کو خوبصورت بنانے کےلئے کیا طریقہ اختیار کیاجائے ۔ سروے کا پہلا مرحلہ آج بروز اتوار مکمل ہوجائے گا جس میں جھیل کے اطراف میں پارک اور تفریحی مقامات بنانے کے بارے میں سوالات کئے گئے ہیں ۔ انٹر نیٹ کے علاوہ گراﺅنڈ سروے میں شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کے طلباءشرکت کر رہے ہیں جو سروے فارمز کے ذریعے وہاں آنے والوں سے انکی آراءمعلوم کرنے میں مصروف ہیں ۔ اس ضمن میں بلدیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سروے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی قیمتی آراءدیں تاکہ علاقے کو خوبصورت بنایا جاسکے ۔ سروے مکمل ہونے کے بعد اس سے حاصل ہونے والے نتائج کے بعد تزئین کا منصوبہ شروع کیاجائے گا ۔ 

شیئر: