Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے ڈالر کی افغانستان اسمگلنگ

راولپنڈی... اسلام آباد اور راولپنڈی کی فارن ایکسچینج مارکیٹ سے روزانہ کی بنیاد پرکروڑوں روپے مالیت کے ڈالر افغانستان اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں 139 روپے میں فروخت ہونیوالا امریکی ڈالر طورخم بارڈرکراس کرکے افغانستان کی بلیک مارکیٹ میں 142 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔طورخم بارڈر کے پار بلیک مارکیٹ میں ڈالر کی خریدو فروخت نے قانونی طریقے سے کاروبار کرنیوالے منی چینجرز کو مشکلات سے دوچارکردیا۔ منی چینجرز کے مطابق ڈالر کی بلیک مارکیٹ تک اسمگلنگ کو روکا جائے تو اس کی بڑھتی قیمت کو روکا جاسکتا ہے۔ قانونی طریقے سے خریدو فروخت سے ملکی زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔ بلیک مارکیٹ سے منسلک افراد پاکستانی روپے کی گرتی قدر سے مزید فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ پاکستان میں ڈالر 150 تک جائیگا ۔مقامی سرمایہ داروں کی بڑی تعداد روپے کو ڈالر سے تبدیل کررہی ہے تاکہ منافع کمایا جاسکے۔ 

شیئر: