Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”کارٹنگ“ کپ جیتنے والی پہلی سعودی لڑکی

ریاض۔۔۔ نوجوان سعودی انجینیئر لڑکی امجاد العمری نے مملکت میں ”کارٹنگ “کپ جیت لیا۔ یہ پہلی سعودی خاتون ہے جس نے سعودی عرب میں خواتین کی کارٹنگ دوڑ میں حصہ لے کر مقابلہ جیتا۔ امجاد العمری کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن ہی سے گاڑیوں کا شوق ہے۔ میں نے جان بوجھ کر میکنیکل انجینیئر نگ کا انتخاب کیا۔ پھر کارٹنگ دوڑ کی ٹیم میں شامل ہوگئی۔ آگے چل کر " المربع نیٹ" میں خواتین کی ڈرائیونگ کے شعبہ کی چیئرپرسن بن گئی اور ان دنوں کنگ فیصل یونیورسٹی ریاض میں شمسی توانائی سے چلنے والی ریسنگ کار تیار کرنے والی ٹیم میں شامل ہوں۔ 13 برس کی عمر سے گاڑیوں کا شوق حاصل ہے۔ 
 

شیئر: