Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی عرب دنیا میں دہشتگردی پھیلا رہے ہیں، عرب کونسل

 ریاض۔۔۔ اسلامی عرب کونسل کے سیکریٹری جنرل محمد علی الحسینی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انتہا پسند عرب دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے اتوار کو اعلامیہ جاری کرکے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ریاض میں خلیجی سربراہ کانفرنس کی صدارت پر مبارکباد دی اور ایرانی خطرات سے خبردار رہنے کی تاکید کی۔ الحسینی نے کہا کہ ایرانی نظام پڑوسی ممالک کے اندرونی امور میں مسلسل مداخلت کررہا ہے ۔ دہشت گردی اور انتہاپسندی کا پرچار کررہا ہے۔ ایران کے حکمراں اپنے عمل سے حسن ہمسائیگی کے تعلقات قائم کرنے کے زبانی دعوﺅں کی نفی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانیوں کا یہ کہنا کہ وہ دہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے مسلم و عرب ممالک کے ساتھ تعاون کیلئے مستعد ہیں، سراسر غلط ہے۔ ایرانی فرقہ وارانہ فتنہ برپا کرکے خطے میں فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی عرب کونسل عالمی برادری سے شاہ سلمان کے اس مطالبے کی تائید و حمایت کرتی ہے جس میں انہوں نے ایٹمی و میزائل پروگرام سے متعلق ایران سے مکمل ضمانتیں حاصل کرنے پر زور دیا ہے۔ الحسینی نے کہا کہ شاہ سلمان نے یمن اور شام کے بحرانوں پر جو موقف اختیار کیا وہ 100 فیصد درست ہے۔ 

شیئر: