Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنو کے ہوٹل میں قتل

 لکھنو۔۔۔ لکھنو کے وبھوتی کھنڈ کے سہارا گرینڈ ہوٹل میں ریسپشنسٹ کا گولی مار کر قتل کے معاملے کا انکشاف ہو ا ہے ۔ معاملے میں2 لڑکیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ ایک ملزم اب بھی غائب ہے۔اس واقعے کی جانچ کرنے کے لئے تشکیل ٹیم نے 10 گھنٹوں کے اندر اس واقعہ کا انکشاف کردیا ہے۔ پولیس ٹیم کے مطابق ملزم نوجوان سہارا گرینڈ ہوٹل میں رُکی لڑکیوں سے ملنے آیاتھا۔اس وقت یہاں موجود ریسپشنسٹ کرشن پرتاپ سنگھ نے جب پوچھ گچھ کے بعد ملزم کو ملنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تو بھڑکے ملزم نے ریسپشنسٹ کو گولی مار دی جس سے موقع پرہی اس کی موت ہوگئی۔مقتول کرشن پرتاپ سنگھ پرتاپ گڑھ کے تھانہ جٹوارا کے گاو¿ں پورے بساون کا باشندہ تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے معاملہ کا انکشاف کیا۔ فائرنگ کے بعد سی سی ٹی وی میں ملزم بھاگتا نظر آتا ہے۔

شیئر: