Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیعت کی چوتھی سالگرہ

پیر 10دسمبر 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ نذرقارئین ہے
  سعودی عرب شاہ سلمان سے بیعت کی چوتھی سالگرہ کا جشن پیار ، محبت ، ہمدمی اور ہمسازی کے ساتھ منا رہا ہے۔ 4سالہ عہد میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کو بین الاقوامی سطح پر مقام عالی دلایا۔ انہو ں نے ترقی و خوشحالی سے معمور مستقبل کےلئے مملکت کے سامنے نئے دروازے کھولے۔ دنیا بھر کے ممالک او راقوام تعمیر و ترقی کی دوڑ میں ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کیلئے کوشاں ہیں۔ سعودی قیادت نے بے نظیر کارنامے عزم محکم او رعمل پیہم کے ساتھ انجام دیئے۔ سعودی عرب عالمی تمدن اور عالمی معیشت کے کاررواں میں بیشتر ممالک سے آگے بڑھ گیا۔ ایسے وقت میں جبکہ ہمارا خطہ خطرناک چیلنجوں سے دوچار ہے،ہمار ی قیادت نے عزم محکم کے ساتھ علاقائی سازشوں اور حریصانہ و توسیع پسندانہ خطرات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
خادم حرمین شریفین نے اپنی قائدانہ فراست اور حکمت سے سعودی شہریوں کی خوشحالی اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں غیر معمولی پیشرفت حاصل کی۔ سعودی عرب وژن 2030 کے ذریعے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگیا۔ انہوں نے مملکت بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے انتہائی اہم اقدامات کئے۔ انہوں نے وطن عزیز کی ترقی کیلئے جملہ مادی اور معنوی وسائل استعمال کئے۔ جو لوگ بھی وطن عزیز میں رہ رہے ہیں وہ سال بہ سال تعمیر و ترقی کے تناسب میں واضح فرق محسوس کررہے ہیں۔ وطن عزیز پرعزم انداز میں مطوبہ اہداف کی تکمیل کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر: