Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میکسیکو کے صدر کا بوئنگ فروخت کیلئے پیش

میکسیکوسٹی ...میکسیکو کے صدر کا بوئنگ سیون ایٹ سیون فروخت کے لئے کیلی فورنیا روانہ کردیاگیا۔انتخابی مہم کے دوران میکسیکو کے نئے صدر آندرس لوپز نے صدارتی بوئنگ فروخت کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ منصب سنبھالنے کے پہلے ہفتے میں کمرشل پرواز سے عوام کے ساتھ سفر کیا۔میکسیکو کے صدر آندرس لوپز کی اکانومی کلاس میں سفر کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی مل رہی ہے۔تصاویر میں صدر لوپز کو ایک عام آدمی کی طرح سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔صدارتی بوئنگ سیون ایٹ سیون ڈریم لائنر فروخت کے لئے کیلی فورنیا روانہ کردیا گیا ۔ اس موقع پرنو منتخب صدر نے کہاکہ لگژری طیارے پر قدم رکھنا شرم کا مقام ہوگا۔ یہ ٹھیک نہیں کہ جس ملک میں اتنی غربت ہو اس کا صدر شان و شوکت سے سفر کرے۔ واضح رہے کہ نئے صدر نے حکومت کے زیر استعمال218 ملین ڈالر کے صدارتی بوئنگ سمیت60 طیارے اور70 ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کا پرو گرام بنایا ہے۔

شیئر: