Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر: دھند میں لپٹے پہاڑوں کے حسین مناظر میں شہریوں کی افطاری

نچلی سطح پر موجود بادلوں اور گہری دھند نے پہاڑوں کی چوٹیوں کو ڈھانپ لیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
عسیر ریجن میں رمضان کے دوران شاندار موسم دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سرد موسم اور بلند پہاڑی چوٹیوں سے اُترنے والی دھند نے ایک دلکش ماحول پیدا کر دیا ہے جس کی وجہ سے شہری اپنی فیملی کے ساتھ پارکوں میں افطار کو ترجیح دے رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ منظر رمضان کی روحانیت کو ابھا کی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ جوڑتا ہے۔
نچلی سطح پر موجود بادلوں اور گہری دھند نے پہاڑوں کی چوٹیوں کو ڈھانپ لیا ہے جس سے ابھا کے مناظر خاص طور پر دلکش دکھائی دے رہے ہیں۔
 یہ مناظر فیملیز کو قدرتی خوبصورتی دیکھنے اور فوٹوگرافروں کو غروب آفتاب کے کی تصویریں کھینچنے کے لیے اپنی جانب کھینچ رہے ہیں اور پہاڑوں کے درمیان موجود دھند سے لطف و اندوز کروا رہے ہیں۔
شہری اس ٹھنڈے موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پارکس اور ریزوٹس کا رخ کر رہے ہیں۔
غرب کی اذان کے وقت، ٹھنڈی ہوا اور خوبصورت مناظر کے ساتھ، خاندان افطار باسکٹ لے کر سرسبز لان میں کھانے کے لیے ابھا کے کئی مقامات کا رخ کرتے ہیں۔
کئی لوگ افطار سے قبل پارکوں میں واک کرتے ہیں جو مقامی لوگوں کی مقبول عادت ہے جبکہ روزے دار اس تروتازہ ماحول میں ورزش کرتے ہیں جس سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے، سکون ملتا ہےاور افطار کے لمحات تازگی بھرے محسوس ہوتے ہیں۔

یہ سرگرمیاں متعلقہ اداروں کی کوشش سے جاری ہیں جن کا مقصد پارکوں اور عوامی سہولیات کو باقاعدگی سے ٹھیک کرنا، شہری سہولیات فراہم کرنا اور میونسپل سروسز کو بڑھانا ہے۔
یہ اقدامات زندگی کے  معیار کو بہتر کرنے اور ابھا کی بطور سیاحتی مقام پوزیشن کو مضبوط کر رہے ہیں خاص طور پر رمضان میں جب روحانیت قدرتی خوبصورتی کے ساتھ مل جاتی ہے۔

 

شیئر: