Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں ہائی کمشنر کا ظہرانہ

 
بھوبنیشور:ہند میں ہو نے والے ہاکی ورلڈ کپ میں شریک پاکستانی ٹیم کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طرف سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ بھوبنیشور کے فائیو اسٹار ہوٹل میں تقریب میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں آفیشلز توقیر ڈار، حسن سردار، اصلاح الدین صدیقی ودیگرز نے شرکت کی۔ پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود نے اس موقع پر کہا کہ مقابلے میں کوئی بھی بڑا چیمپیئن ہو، پروا نہیں، آ پ چیمپیئنز کے چیمپیئن ہیں، آپ سب پلیئرز کی خوش قسمتی ہے کہ آپ حسن سردار اور توقیر ڈار جیسے عظیم کھلاڑیوں کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ بلاشبہ ورلڈکپ میں ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے لیکن صرف شرکت کرنا ہی کافی نہیں ہوتا بلکہ اصل منزل ہدف کا حصول ہے۔کوچز مجھ سے زیادہ بہتر جانتے ہیں کہ آپ کے کھیل میں کیا خامیاں اور کیا خوبیاں ہیں میری رائے میں آپ سب کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، اب آپ ورلڈ کپ میں جس مقام پر ہیں، وہاں کھونے کی کوئی گنجائش نہیں، پرامید ہوں کہ آپ لوگ پاکستان کا کھویا ہوا وقار واپس دلانے میں کامیاب رہیں گے۔ اس موقع پر پاکستانی کپتان ،ہیڈ کوچ اور ٹیم منیجر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ٹیم سیمی فائنل تک رسائی کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: