Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ اندورنی معاملات میں مداخلت نہ کریں،فرانس

پیرس۔۔۔ فرانسیسی وزیر خارجہ جین لی درین نے امریکی صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فرانس کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے اندرونی مسائل میں مداخلت نہیں کرتے اس لیے وہ بھی فرانس کے معاملات میں مداخلت نہ کریں اور ہمیں اپنا کام کرنے دیں۔یاد رہے کہ فرانس میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اورصدر کی اقتصادی پالیسیوں کیخلاف شدید مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتہ کو ٹوئٹ کیا تھا کہ ماحولیات سے متعلق پیرس معاہدہ فرانس کے کام نہیں آیا اور ملک گیر مظاہرے اور احتجاج کیا جا رہا ہے۔

شیئر: