Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیٹ ایئر ویز اور فلائی ناس میں معاہدہ

ریاض۔۔۔ ہندوستانی فضائی کمپنی جیٹ ایئرویز اور سعودی فضائی کمپنی فلائی ناس نے دونوں ملکوں کے درمیان پروازوں میں آسانی پیدا کرنے کیلئے مشترکہ معاہدہ "کوڈ شیئر" کرلیا۔ جیٹ ایئرویز نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ معاہدے پر عملدرآمد 11 دسمبر سے شروع ہوجائے گا۔ اس کے بموجب فضائی کمپنیاں فلائی ناس اور جیٹ ایئر ویز کیلئے ریزرویشن کرسکیں گی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی کمپنی متعلقہ اسٹیشنوں سے فائدہ اٹھا سکے گی۔ فلائی ناس کے چیئرمین بندر المہنا نے بتایا کہ یہ شراکت وسیع البنیاد اسٹراٹیجی کی جہد میں اہم قدم ہے۔ ہم اپنے مسافروں کو بہتر خدمات فراہم کرسکیں گے اور ہندوستان جیسی اہم منڈی میں اپنا دائرہ کار بڑھا سکیں گے۔ 
 

شیئر: