Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجہ پرویز اشرف کیخلاف ضمنی ریفرنس

اسلام آباد.. پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور کیس میں ساہیوال ملتان رینٹل پاور پروجیکٹ منیجر رانا امجد وعدہ معاف گواہ بن گئے۔نیب نے راجہ پرویز کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ۔ نیب نے احتساب عدالت میں رانا امجد کو گواہوں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ رانا امجد کو ملزمان کی فہرست سے نکال کر گواہوں میں شامل کیا جائے۔ عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت تک ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت بھی کی۔ رانا امجد اس مقدمے کے ملزمان میں شامل تھے۔ وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد اب وہ استغاثہ کے گواہ بن گئے۔رینٹل پاور کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں کرپشن اور عہدے کا غلط استعمال کرنے کے الزام ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے بطور وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبوں کی منظوری دی تھی جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔

شیئر: