Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلگت بلتستان : ہوٹلوں میں گیس ہیٹر پر پابندی

اسکردو: گلگت بلتستان کے ہوٹلز میں گیس اور کیروسین آئل سے ہیتر چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ہنزہ کے ایک ہوٹل میں وزارت خارجہ کی خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیدہ فاطمہ اور ان کے شوہر سید شعیب حسن کمرے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے تھے۔گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ مذکورہ پابندی کا اطلاق گلگت بلتستان کے تمام 10 اضلاع کے ہوٹلز پر ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سیاح جوڑے کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فاطمہ اور شعیب کی شادی 29 نومبر کو ہوئی تھی اور یہ جوڑا ہنی مون پر ہنزہ کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر تھا کہ کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔
 

شیئر: