Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قومی بجٹ 2019آئندہ ہفتے

ریاض ۔۔۔ باخبر ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب 1440-41ھ مطابق 2019ءمالی سال کا قومی بجٹ آئندہ ہفتے جاری کریگا۔ اس موقع پر سعودی کابینہ خصوصی اجلاس منعقد کریگی۔ قومی اقتصاد میں رونما ہونے والی تبدیلیاں اور نقوش اجاگر کئے جائیں گے۔ 2018ءکے بجٹ کے مالیاتی نتائج بھی پیش کئے جائیں گے اور 2019ءکے بجٹ کا تخمینہ بھی دیا جائیگا۔ سعودی اقتصادی وترقیاتی امور کونسل نے نئے بجٹ کے مسودے کا 3ہفتے قبل جائزہ لیا تھا۔ مسودہ وزارت خزانہ نے پیش کیا تھا۔ وزیر خزانہ محمد الجدعان نے بتایا کہ نیا قومی بجٹ ستمبر میں جاری کردہ گوشواروں سے مختلف نہیں ہوگا۔ یہ ترقیاتی ہوگا۔
 

شیئر: