Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد بن سلمان سے دشمنی پاگل پن ہے، اشرفی

ریاض ۔۔۔ پاکستان علماءکونسل کے سربراہ شیخ ڈاکٹر علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جو شخص سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عداوت کرے وہ پاگل ہے۔ انہوں نے اپنے اس تاثر کا اظہار اتحاد بین المسلمین عالمی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر کیا جسے سعودی صحافی امجد طہٰ نے وڈیو کلپ کی صورت میں سوشل میڈیا پر ڈالدیا۔ اشرفی نے کہا کہ امت کے نوجوان شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنے دلوں میں بسائے ہوئے ہیں۔ وہ انہیں اپنا امیر اور بھائی مانتے ہیں اور دشمنوں کے مقابلے میں انکی حیثیت کوہ گراں کی سی ہے۔ 
 

شیئر: