Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دورہ جنوبی افریقہ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم روانہ

لاہور:پاکستان کرکٹ دورہ جنوبی افریقہ کیلئے لاہور سے براستہ دبئی روانہ ہو گئی۔ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر لیگ اسپنر یاسر شاہ نجی مصروفیت کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ دورہ جنوبی افریقہ کیلئے روانہ نہیں ہو سکے اور بعد میں ٹیم کو جوائن کریںگے۔کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق اورشان مسعود کراچی سے دبئی جائیں گے اور وہاں ٹیم کے ساتھ شامل ہوکر جنوبی افریقہ کیلئے روانہ ہوں گے۔ امام الحق، فخرزمان، اظہر علی، حارث سہیل، بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، محمد عباس، حسن علی، محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف لاہور سے دبئی کیلئے روانہ ہوئے۔ بعض فیملی مسائل کی وجہ سے یاسر شاہ کو ان کی درخواست پر کرکٹ بورڈ نے فی الحال پاکستان میں رکنے کی اجازت دیدی ہے۔ توقع ہے کہ لیگ اسپنر 20 دسمبر کو جنوبی افریقہ روانہ ہو جائیں گے۔ اس صورتحال کی وجہ سے یاسر شاہ جنوبی افریقہ انویٹیشن الیون کے خلاف 19 دسمبر سے شروع ہونے والے 3 روزہ پریکٹس میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: