Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت سمیت 7ملکی ایفرو عرب گروپ کا قیام

ریاض ۔۔۔ بحر احمر اور خلیج عدن کے ساحل پر آباد 7عرب اور افریقی ممالک نے ریاض میں علاقائی گروپ کے قیام کا اعلان کردیا۔ یہ گروپ سعودی عرب، مصر، یمن، سوڈان، جیبوتی، صومالیہ اور اردن پر مشتمل ہے۔ اسکا مقصد عالمی تجارت ، جہاز رانی کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام کو مضبوط بنانا ہے۔ سعود ی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بتایا کہ کافی عرصے پہلے خادم حرمین شریفین نے اس ایفرو عرب گروپ کے قیام کا تصور دیا تھا تاکہ آبی گزر گاہوںکو درپیش چیلنجوں سے نمٹا جاسکے او ریہاں موجود مواقع سے موثر شکل میں فائدہ اٹھایا جاسکے۔ ساتوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مذکورہ گروپ کے قیام کا فیصلہ کرکے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے ملاقات کی۔الجبیر نے بتایا کہ ان ممالک کے اعلیٰ عہدیدار مستقبل قریب میں ایک اجلاس کرینگے جس میں نئے گروپ کے منشور کو حتمی شکل دی جائیگی۔ یہ گروہ اقتصادی، ماحولیاتی، تجارتی ، ترقیاتی ، عسکری ، سرمایہ کاری اور امن و امان کے شعبوں کا احاطہ کریگا۔
 

شیئر: