Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بدترین گیس بحران: وزیر اعظم نے بورڈ آف ڈائریکٹرز تحلیل کردیا

اسلام آباد: ملک میں گیس کے بدترین بحران پر وزیرا عظم نے ایکشن لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گیس کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ملک بھر میں اچانک گیس کا بحران سامنے آنے اور حکومت پر تنقید کے بعد وزیرا عظم نے گزشتہ روز ایم ڈی سوئی سدرن اور سوئی انردرن کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا جس پر پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے گزشتہ روز وزیرا عظم کو سمری موصول ہوئی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ گیس کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا جائے کیونکہ یہ حکومت کی توقعات کے مطابق کام کرنے میں ناکام رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے آج گیس کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کی منظوری دینے کے ساتھ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کا بورڈ بھی تحلیل کردیا جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی آج ہی جاری کردیا جائے گا۔ 
 
 

شیئر: