Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل کا استعمال کتنا خطرناک؟

نیویارک ۔۔۔ طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موبائل فون استعمال کرنے والے سونے سے قبل اسے خود سے فاصلے پر رکھیں کیونکہ اسمارٹ فون میں معلومات کے تبادلے کےلئے کم فریکوئنسی والے ریڈیو سگنلز استعمال ہوتے ہیں۔ خصوصاً اس وقت جب موبائل فون صارف اسٹریمنگ یا بڑی فائل ڈاﺅن لوڈ کررہا ہو اس وقت اس سے جو شعاعیں نکلتی ہیں وہ سرطان، بانجھ پن اور ذہنی امراض کا سبب بن سکتی ہے۔ موبائل کو خاص طور پر بچوں سے دور رکھا جائے۔ ماہرین صحت کا کہناہے کہ سونے سے ایک گھنٹے قبل موبائل فون کا استعمال ترک کردیا جائے جبکہ ماہرین کا یہ بھی کہناہے کہ سوتے وقت اسے کم سے کم خود سے 3تا 4فٹ کے فاصلے پر رکھا جائے۔ نیز کھانا کھاتے وقت بھی اس کا استعمال نہ کیا جائے کیونکہ اس سے آپ کی دماغی صلاحیت متاثر ہوتی ہے یا خاص طور پر آپ سوتے وقت اسے سرہانے رکھتے ہیں جو انتہائی نقصان دہ ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ اپنی اس عادت کو ترک کردیا جائے۔
 

شیئر: