Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان فٹبال فیڈریشن کے صدر 3ماہ کیلئے معطل

کابل: فٹبال کی عالمی تنظیم فیفانے افغان فٹبال فیڈریشن کے صدر کریم الدین کریم کو ویمنز ٹیم کی کھلاڑیوں کو ہراسانی کے الزامات پر 3ماہ کیلئے معطل کردیا۔فیفا کی اخلاقی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ کیس کی تحقیقات میں تعطل پر کریم الدین پر عبوری پابندی میں توسیع کی جا سکتی ہے تاہم فی الوقت ان کی فٹبال میں تمام قومی اور بین الاقوامی سرگرمیوں پر پابندی ہے۔برطانوی اخبا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان کی فٹبال فیڈریشن کے صدر سمیت اعلیٰ عہدیداران نے خواتین فٹبال ٹیم کی اراکین کو ہراساں کیا۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ویمنز فٹبال ٹیم کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے دعویٰ پر فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیاتھا کہ ویمنز فٹبالرز کو نہ صرف افغانستان میں فٹبال فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹر بلکہ رواں سال فروری میں اردن میں منعقدہ تربیتی کیمپ کے دوران بھی ہراساں کیا گیا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: