Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا نے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا

سڈنی...آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکوٹ موریسن نے مغربی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم واضح کیا کہ تل ابیب سے سفارت خانے کی منتقلی پر امن تصفیے سے قبل عمل میں نہیں آئے گی۔موریسن کے مطابق آسٹریلیا مستقبل کی فلسطینی ریاست کے حوالے سے توقعات کی بھی پاسداری کرے گا جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔ مبصرین کے مطابق موریسن اپنے اقدام کے ذریعے یہودی اور مسیحی ووٹرز میں اپنی مقبولیت کا گراف بلند کرنا چاہتے ہیں۔ آئندہ برس عام انتخابات سے قبل امر یکہ میں اپنے "دوست بنانا" چاہتے ہیں۔دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ آسٹریلیا کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کی صورت میں اس کا اقتصادی بائیکاٹ کیا جائے۔

شیئر: